ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بوئنگ بنگلوروا ور کلبرگی میں آکسیجن بیڈوالے اسپتال قائم کرے گی

بوئنگ بنگلوروا ور کلبرگی میں آکسیجن بیڈوالے اسپتال قائم کرے گی

Sun, 09 May 2021 12:37:19    S.O. News Service

بنگلورو،9؍ مئی (ایس او  نیوز)امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کرناٹک میں 200 آکسیجن بیڈکے ساتھ 2 اسپتال قائم کرے گی۔ ایک اسپتال بنگلورو کے یلہنکا میں بنایا جائے گا، جبکہ دوسرا اسپتال کلبرگی میں ہوگا۔مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے جو کرناٹک سے راجیہ سبھا ممبر ہیں، ایک ٹویٹ میں اس کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ بی ایس ا یڈی یورپا نے سیتارامن کو لکھے گئے خط کے مطابق بوئنگ صرف یلہنکا میں 200بستروں پر مشتمل ایک اسپتال کے قیام کے لئے آگے آئی تھی۔لیکن کرناٹک میں کووِڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے ایڈی یورپا نے مرکزی وزیر خزانہ کو خط لکھا تھا کہ وہ بوئنگ سے کلبرگی میں ایک اوراسپتال قائم کرنے کی سفارش کریں، کیونکہ اس سے شمالی کرناٹک کے اضلاع کی خدمت میں مدد ملے گی۔اسی کے بعدسیتارامن نے اعلان کیا کہ بوئنگ ریاست میں 2 آکسیجن بستر اسپتال قائم کرے گی۔


Share: